Grab Your Slice of Desi Movie History!

Dhamaka (1974) -Newspaper Pic (1972)

$1.99

Dhamaka (1974) -Newspaper Pic (1972)

پاکستان میں جاسوسی ناول لکھنے میں مہارت رکھنے والے ابن صفی کی واحد فلم ” دھماکہ “ دسمبر 1974ءکو پاکستانی سینما گھرو ں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔ اسے اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک تعلیم یافتہ سندھی نوجوان محمد حسین تالپور المعروف مولانا ہپی نے پروڈیوس کیا ۔کچھ یادگار باتیں بھی اس فلم سے وابستہ ہیں ۔ سب سے اہم بات یہ کہ پاکستانی سینما کے ایک مقبول ہیرو جاوید شیخ کی پہلی فلم تھی ، جنہوں نے ہیرو کا کردار ادا کیا ۔ لیکن یہ فلم ناکام رہی ۔ فلم کی ناکامی کے دس سال تک جاوید شیخ کو فلم انڈسٹری میں مقام بنانے کے لئے ایک کٹھن سفر طے کرنا پڑا تھا ۔
تصاویز میں جاوید اقبال ( جاوید شیخ ) اور مولانا ہپی (محمد حسین تالپور ) دکھائی دے رہے ہیں ، یہ تصویریں 1972ءمیں اخبار میں شائع ہوئیں ، جبکہ فلم دو سال بعد ریلیز ہوئی